28 مارچ 2012 - 19:30

ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے۔

ابنا: ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے کل تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کو ایران کا مسلمہ حق قرار دیا اور کہا کہ ترکی ایران پر ڈالے جانے والے ہر طرح کے دباؤ اور اس کو دی جانے والی ہر طرح کی دھمکی کا مخالف ہے۔ ترکی کے وزیر اعظم نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مستقبل میں ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ترکی استنبول شہر میں یہ مذاکرات کرانے کی آمادگي رکھتا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں ایران کے نائب صدر محمد رضا رحیمی نے بھی اس بات کو بیان کرتے ہوۓ کہ پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق ایران کا موقف ساری دنیا پر واضح ہے کہا کہ ایران اس ٹیکنالوجی کو صرف پرامن مقاصد اور انسانیت کی خدمت کے لۓ استعمال کرنا چاہتا ہے اور اس کے سوا کوئي اور اقدام ایران کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔..... /169